پاکستان نے ثابت کردیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے فواد چوہدری

کرتارپور سرحد کو کھولے جانے کا عمل تاریخ ساز ہے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک November 25, 2018
وفاقی وزیر اطلاعات کرتارپور سرحد کو کھولے جانے کا عمل تاریخ ساز ہے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کرتار پورراہداری کھولنے کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر اپنے عمل سے ثابت کیا ہے وہ جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے۔

سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گوردوارا تک راہداری بنانے کے لیے 28 نومبر کو سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوگی۔ اس حوالے سے فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، کرتارپور سرحد کے کھولے جانے کا عمل تاریخ ساز ہے یہ دیکھا جا سکتا ہے کون سی طاقت امن عمل سے مخلص نہیں اور تاریخ فیصلہ کرے گی کون غلط تھا۔



یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ کی کرتارپور بارڈ کی تقریب میں پاکستان آنے سے معذرت

واضح رہے کہ 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کھولنے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی تھی تاہم بھارتی وزیر خارجہ نے مصروفیات کی بنا پر تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ہے اور بھارت کی نمائندگی 2 رکنی وفد کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |