نیب نے نوازشریف کو شہبازشریف سے ملاقات کی اجاز ت دیدی

نوازشریف آج شہبازشریف سے ملاقات کرسکتے ہیں، نیب اعلامیہ


ویب ڈیسک November 25, 2018
نیب لاہور نے نوازشریف کی درخواست پر ملاقات کی اجازت دی، فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوازشریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے چھوٹے بھائی شہبازشریف سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست بھیجی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد نیب لاہور نے نوازشریف کو ملاقات کی اجازت دے دی۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی درخواست پر انہیں زیرتفتیش اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملنے کا وقت دیا گیا ہے، نوازشریف آج شہبازشریف سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی نیب آفس میں شہباز شریف سے ملاقات

واضح رہے کہ یہ گزشتہ چند روز میں نوازشریف کی نیب لاہور میں شہبازشریف سے دوسری ملاقات ہوگی، اس سے قبل 17 نومبر کو نوازشریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے شہبازشریف سے ملاقات کی تھی۔

احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔