یورپی یونین برطانیہ کے درمیان بریگزٹ پر معاہدہ ہوگیا

یورپی یونین رہنماؤں کی بریگزٹ ڈیل پر اتفاق کے بعد وزیراعظم تھریسامے کو اسے پارلیمنٹ سے منظور کرانا ہوگا


ویب ڈیسک November 25, 2018
یورپی یونین کے رہنماؤں نے برسلز میں ایک خصوصی تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔ فوٹو : ٹویٹر

یورپی یونین میں شامل تمام ممالک نے برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے کے 'بریگزٹ پلان' کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان بریگزٹ ڈیل پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یورپی یونین کے باقی ماندہ 27 رہنماؤں نے ایک خصوصی تقریب میں بریگزٹ ڈیل پر دستخط کردیئے ہیں۔

برسلز میں ہونے والی خصوصی تقریب میں یورپی یونین اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان بریگزٹ ڈیل طے پا گئی ہے جس کے آدھے گھنٹے بعد ہی یورپیئن کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ' یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلاء اور مستقبل میں فریقین کے درمیان سیاسی اور خارجہ تعلقات پر معاملات طے پا گئے ہیں۔



یورپی یونین کے رہنماؤں کی بریگزٹ ڈیل کی منظوری کو برطانوی وزیراعظم کی بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے، تاہم اصل امتحان اس ڈیل کو برطانوی پارلیمنٹ سے منظور کروانا ہے۔ وزیراعظم تھریسامے کو اس ڈیل پر اپنے رفقا، وزرا اور سیاسی حلیفوں کی مخالفت کا سامنا رہا ہے۔



برطانوی عوام نے جون 2016 میں ہونے والے ریفرنڈم میں یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا تاہم عمل درآمد میں حائل کٹھن مراحل کو طے کرنے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔ ممکن ہے برطانیہ کا یورپی یونین سے 44 سالہ رفاقت کا خاتمہ 2019 میں مکمل ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔