ٹھٹھہ میں سندھ یونیورسٹی کے کیمپس کا افتتاح کردیا گیا

حکومت تعلیم کی بہتری کیلیے کوشاں ہے، صادق میمن، واحد سومرو اور ڈاکٹر مغل کا بھی خطاب


Nama Nigar August 19, 2012
حکومت تعلیم کی بہتری کیلیے کوشاں ہے، صادق میمن، واحد سومرو اور ڈاکٹر مغل کا بھی خطاب۔ فوٹو فائل

ٹھٹھہ میں سندھ یونیورسٹی کے کیمپس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نظیر اے مغل نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے ڈگری بوائز کالج میں سندھ یونیورسٹی کے کیمپس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر نظیر اے مغل نے کیا، اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ، فنی تعلیم کے صوبائی وزیر صادق میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ کے عوام کیلیے شہید بے نظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر ہے، حکومت تعلیم میں بہتری کیلیے کوشاں ہے۔

آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی کوششوں سے ٹھٹھہ میں بھی ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا گیا ہے۔وائس چانسلر نظیر اے مغل نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی پورے پاکستان کی بہترینجامعہ ہے، ایم این اے واحد سومرو نے کہا کہ ٹھٹھہ میں تعلیم تباہ ہوچکی تھی مگر پیپلز پارٹی کی حکومت نے وڈیروں سے اسکولوں میں قائم اوطاقیں خالی کرواکر تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا۔

تقریب سے وائس چانسلر اے آرشاہ ، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری،سابقہ ایم پی اے غلام قادر پلیجو، ارباب وزیر میمن، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ حفیظ سیال، امتیاز قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں