عراق کے مختلف شہروں ميں بم دھماکے 17 افراد ہلاک 60سے زائد زخمی

رواں سال عراق ميں فرقہ وارانہ تشدد اور بم دھماکوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں


AFP June 28, 2013
بیشتر حملے فرقہ وارانہ تھے جن میں ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا، غیرملکی خبرایجنسی فوٹو: فائل

عراق کے مختلف شہروں ميں بم دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

 

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو ہونے والے بیشتر حملے فرقہ وارانہ تھے جن میں ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا، دارالحکومت بغداد کے قریبی شہر بعقوبہ میں ایک ہوٹل کے قریب دھماکا کیا گیا جس کے بعد جیسے ہی لوگ امدادی کارروئیوں کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک اور دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے،بغداد میں ہی ادھامیا میں واقع ایک دوسرے ہوٹل کے قریب دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے،امدادی ٹیموں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

جب کہ جنوبی ضلع جبیلا میں دھماکے کے نتیجے ميں 3 افراد زخمی ہوئے،بغداد اور بعقوبہ کے علاوہ عراق کے دیگر شہروں میں ہونے والے مختلف بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ رواں سال عراق ميں فرقہ وارانہ تشدد اور بم دھماکوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |