جھانگاربجارا اورسیہون کے لیے 210 ملین کے دو منصوبوں کی منظوری
منصوبوں کیلیے50 فیصد رقم پی ایس ڈی سی اور 50 فیصد ای این آئی پاکستان لمیٹڈ فراہم کرے گی۔
رکن قومی اسمبلی نواب عبدالغنی تالپور نے جھانگار بجارا اور سیہون کیلیے 210.875 ملین روپے کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کے دفتر میں منعقدہ اجلاس نے سیہون اور جھانگارا کے دیہات میں راستوں کی مد میں 1.84 ملین روپے اور جھانگارا بائی پاس کیلیے 128.368 ملین روپے کی لاگت کے منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے اوپن ٹینڈر کرنے اور ضلعی افسران کو پروجیکٹ کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔
منصوبوں کیلیے50 فیصد رقم پی ایس ڈی سی اور 50 فیصد ای این آئی پاکستان لمیٹڈ فراہم کرے گی۔ اجلاس میں نواب غنی تالپور نے 12کروڑ روپے مالیت کی جھانگارا بجارا اینڈ جوائنگ ولیج واٹر سپلائی اسکیم بروقت مکمل نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ اولیت کی بنیاد پر حل کرنیکی ضرورت ہے تا کہ مقامی لوگوں کے مسائل میں کمی لائی جائے، انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں مقامی لوگوں کے اشتراک عمل کی ضرورت پر زور دیا اورکہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے کہ ایم این اے کی منظوری کے بغیر این جی اوز کو فنڈز جاری نہ کیے جائیں۔