منیر احمد بدانی کی جگہ یونس ڈھاکا نئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان تعینات

نئے چیف سیکریٹری یونس ڈھاکا کی تعیناتی وزیر اعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک June 28, 2013
نئے چیف سیکریٹری یونس ڈھاکا کی تعیناتی وزیر اعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد کی گئی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

وفاقی حکومت نے منیر احمد بدانی کی جگہ یونس ڈھاکا کو نیا چیف سیکریٹری گلگت بلتستان تعینات کر دیا ہے۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے گلگت بلتستان کے بیس کیمپ میں 10 غیرملکی سیاحوں سمیت 11افراد کے قتل کے بعد قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان منیر احمد بدانی اورآئی جی عثمان زکریا کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، آئی جی گلگت بلتستان کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن گزشتہ روز جاری کردیا گیا تھا جب کہ نئے چیف سیکریٹری یونس ڈھاکا کی تعیناتی وزیراعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد آج کی گئی۔

واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 10 غیرملکی سیاحوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا، ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے مقامی انتظامیہ کودہشت گردی کےخدشات سے آگاہ کردیا گیا تھا لیکن سیکیورٹی اداروں کی پیشگی اطلاع کے باوجود کوہ پیماؤں کی حفاظت کے لئے خاطر خواہ اقداما ت نہیں کیے گے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں