ہاکی ورلڈ کپ پاکستان کو پریکٹس میچ میں فرانس کے ہاتھوں شکست

گرین شرٹس کی طرف سے واحد گول علیم بلال نے کیا


Sports Reporter November 25, 2018
میچ بھارتی شہر بھوبینیشور میں ہوا، فوٹو: فائل

ورلڈ کپ سے قبل ہی پاکستان کی تیاریوں کا پول کھل گیا، فرانس نے گرین شرٹس کو پریکٹس میچ میں ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

بھارتی شہر بھوبینیشور میں ہونے والے اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی آغاز میں ہی خاصی نروس دکھائی دیے جس کا بھر پور فائدہ فرانس نے اٹھایا اور وقفے وقفے سے گول کرنے کا سلسلہ برقرار رکھا۔

میچ کے دوران گرین شرٹس کو بھی گولز کرنے کے متعدد مواقع میسر آئے لیکن کھلاڑی ان مواقعوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ قومی ٹیم کی طرف سے واحد گول پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ علیم بلال نے کیا۔

پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 28 نومبر کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی، اسی روز عالمی کپ کا بھی آغاز ہوگا جس میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔