رنویرنے دپیکا کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دیدیا

رنویر اور دپیکا رواں ماہ ہی اٹلی کے پرفضا مقام پر شادی کے بندھن میں بندھے ہیں


ویب ڈیسک November 25, 2018
رنویر اور دپیکا رواں ماہ ہی اٹلی کے پرفضا مقام پر شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔ فوٹو: فائل

رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قراردیدیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کی خوشی میں منعقد ہونے والی گرینڈ پارٹی میں رنویر سنگھ کا اپنی اہلیہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی سے شادی کی ہے۔

رنویر نے پرجوش انداز میں کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ آپ سب آج رات ایک ساتھ یہاں موجود ہیں، یہ رات ہم دونوں کے لئے بہت یادگار ہے کیوں کہ ہمارے سارے دوست اور محبت کرنے والے ایک چھت تلے جمع ہیں جب کہ ہم یہاں اپنا شاندار مستقبل آپ کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ رنویر اور دپیکا رواں ماہ ہی اٹلی کے پرفضا مقام پر شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔