بھارتی فوج کی بربریت سے ڈیڑھ سالہ کشمیری بچی بھی محفوظ نہ رہی
بچی کی آنکھیں تاحال بند ہیں اور وہ شدید تکلیف کے باعث کراہ رہی ہے
بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے پیلٹ گنز سے ڈیڑھ سالہ بچی کو زخمی کردیا۔
قابض فوج نے مقبوضہ وادی میں جہاں آج وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 8 کشمیریوں کو شہید کیا وہیں مظالم کے خلاف سراپا احتجاج مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلا دیں، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا۔
بھارتی فوج نے نہتے اور معصوم کشمیریوں کو بھی نہ بخشا اور گھروں پر بھی آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کیا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کے پیلٹ گن سے گھر میں موجود ڈیڑھ سالہ بچی بھی زخمی ہوگئی جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے، ڈاکٹرز نے بچی کے زخم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے سرجری تجویز کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 8 ہو گئی
ڈیڑھ سالہ حبا کے والد نثار نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھے کہ اس دوران ایک آنسو گیس کا شیل آنگن میں آگرا جس سے کمرے میں دھواں بھر گیا اور دم گھٹنے لگا تو انہوں نے کمرے کی کھڑی کھولی جس پر قابض فوج نے پیلٹ فائر کردیے جس سے بیٹی اور بیوی زخمی ہوگئی۔
نثار کا کہنا تھا کہ ایک چھرا بیٹی کی آنکھ میں لگا جس سے وہ تڑپ اٹھی اور درد کی وجہ سے اس کی آنکھیں بند ہوگئیں جب کہ بیوی کے ہاتھ پر چھرے لگے اور وہ کسی طرح بیٹی اور بیوی کو زخمی حالت میں اسپتال لے کر پہنچے ۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کی سیدھی آنکھ پر چھرا لگا ہے اور تاحال اس کی آنکھیں بند ہیں، درد کی وجہ سے بچی کراہ رہی ہے اور اسے دوا دے کر تکلیف ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔