سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کمی کے بعد 46 ہزار550 کی سطح پر آ گئی

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد 46 ہزار 550 روپے ہو گئی۔


ویب ڈیسک June 28, 2013
مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 42 ہزار روپے کی سطح تک آنے کا امکان ہے، صدر سندھ صرافہ جیولز ایسوسی ایشن ۔ فوٹو: فائل

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی کے بعد 46 ہزار550 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1200 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے، سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد 46 ہزار 550 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی کے بعد 39 ہزار 900روپے ہو گئی۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کےصدر نے ایکسپریس نیوزسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے باعث چین اور بھارت سمیت کئی دیگر ممالک میں حکومتی اور عوامی سطح پر سونا فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔ انہوں خدشہ ظاہر کیا کہ سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ ميں 1100 ڈالر فی اونس تک آنے کا امکان ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 42 ہزار روپے کی سطح پر آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 7ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوچکی ہے ۔ مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ایک مہینے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 7ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |