پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے بیرون ممالک چھٹیاں گزارنے پرپابندی لگادی

اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری محکمے اس حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پرعملدرآمد کے پابند ہوں گے


ویب ڈیسک June 28, 2013
حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لئے جاری کردہ نوٹی فکیشن کا اطلاق 30 جون سے ہوگا، فوٹو وکی پیڈیا

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے بیرون ممالک چھٹیاں گزارنے پر پابندی عائد کردی ہے۔


پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ چھٹیوں کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے سرکاری محکموں کے ملازمین کے بیرون ممالک چھٹیوں پر جانے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق 30 جون سے ہوگا، اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری محکمے اس حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پرعملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں