تیسرا ٹی 20 بھارت نے آسٹریلوی امیدوں کا محل مسمار کردیا
کوہلی اور کرنال پانڈیا کی عمدہ پرفارمنس، ٹیم 6 وکٹ سے فتحیاب، سیریز برابر
تیسرے ٹوئنٹی 20 میں ویرات کوہلی اور کرنال پانڈیا نے آسٹریلوی امیدوں کا محل مسمار کردیا۔
دونوں کے عمدہ کھیل نے بھارت کو 6 وکٹ سے فتح دلادی، تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی، مہمان ٹیم نے 165 رنز کا ہدف دو بالز قبل ہی 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، کپتان نے 61 اور شیکھر دھون نے 41 رنز بنائے، اس سے پہلے آسٹریلیا نے 6 وکٹ پر 164رنز بنائے، کرنال پانڈیا نے 4 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق 165 رنز ہدف کے تعاقب میں جانے والے بھارت کو روہت شرما اور شیکھر دھون نے 67 رنز کی بنیاد فراہم کی تاہم اسی اسکور پر دونوں اوپنرز یکے بعد دیگر میدان سے رخصت ہوگئے، دھون کو 41 کے انفرادی اسکور پر مچل اسٹارک نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
اگلے اوور میں ایڈم زامپا کی گیند پر روہت شرما 23 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ کپتان ویرات کہولی نے لوکیش راہول کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا ہی تھا کہ لوکیش بھی 14 رنز پر گلین میکسویل کی گیند کو کولٹر نیل کے ہاتھوں میں تھما کر پویلین واپس لوٹ گئے، 108 کے مجموعے پر ہی ریشاب پانٹ اگلے اوور کی پہلی گیند پر اینڈریو ٹائی کی وکٹ بن گئے۔
کیچ وکٹ کیپر الیکس کیری نے تھاما، اس کے بعد کینگروز کو مزید کوئی کامیابی نہیں ملی، کوہلی نے دنیش کارتھک کی ہمراہی میں 19.4 اوورز میں ٹیم کو ہدف عبور کرادیا، وہ خود 61 رنز پر ناقابل شکست رہے، انھوں نے 41 گیندوں میں سے دو پر چھکے اور 4 پر چوکے جڑے۔ کارتھک 22 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم 6 وکٹ پر 164 رنز بنا پائی، ڈی آر سی شاٹ 33، آرون فنچ 28 اور الیکس کیری 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کرنال نے 4 وکٹیں لیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔