نیو کراچی کے 3 بھائی کے ڈی اے نہر میں ڈوب گئے

غوطہ خوروں نے نوجوان عدنان کو بچالیا جب کہ فرحان اور رضوان ڈوب گئے جن کی تلاش کئی گھنٹوں تک جاری رہی


ویب ڈیسک November 26, 2018
غوطہ خوروں نے نوجوان عدنان کو بچالیا جب کہ فرحان اور رضوان ڈوب گئے جن کی تلاش کئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔ فوٹو: فائل

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی نہر میں نیوکراچی کے رہائشی 3 بھائی ڈوب گئے جن میں سے ایک کو بچالیا گیا۔

ٹھٹھہ کے قریب درگاہ لال پیر پر حاضری کے لیے آنے والے 3 بھائی کے ڈی اے نہر کے قریب کھڑے تھے کہ ایک بھائی اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث نہرمیں جاگرا جسے بچانے کی کوشش میں ایک کے بعد دوسرے بھائی نے نہر میں چھلانگ لگادی۔

مقامی غوطہ خوروں نے نوجوان عدنان کو بچالیا جب کہ فرحان اور رضوان ڈوب گئے جن کی تلاش کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ پانی کا بہاؤ تیز اور رات ہونے کے باعث غوطہ خوروں کو مشکلات کا سامنا تھا جس کے باعث ریسکیو آپریشن روکنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔