پاکستان کا آئی ایم ایف کی سخت شرائط تسلیم کرنے سے انکار

آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ ميں کمی پر شدید تحفظات کا اظہارکیا۔

آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ ميں کمی پر شدید تحفظات کا اظہارکیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان نئے پروگرام کے حوالے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔


پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج اسلام آباد میں شروع ہوئے، مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار جبکہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی قیادت جیفری فرینکس نے کی، مذاکرات میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کواگلے 2 سال کےاقتصادی اہداف اوران کےحصول کے لیے اقدامات کے بارےمیں بھی آگاہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس موقع پر آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ ميں کمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور نئے پروگرام کے لئے سخت شرائط پیش کیں جنہیں پاکستان نے ماننے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب پاکستان نے آئی ایم ایف کوقرض کی ادائیگی کی مد میں 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی 3 اقساط ادا کردیں، پاکستان جولائی میں ایک اور اگست میں 3 مزید اقساط ادا کرے گا جب کہ اسٹینڈ بائی ایگری منٹ کی 2 اور ایکس ٹینڈڈ کریڈٹ فسیلٹی کی ایک قسط ادا کردی گئی ہے، ادائیگی کی وجہ سے آئندہ ہفتے پاکستان کے زرمبادلہ میں کمی آئے گی۔
Load Next Story