اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کردی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 30 جون کی رات 12بجے سے ہوگا

اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی جانے والی سمری کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔


اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری میں یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 66 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، اضافے کے بعد پٹرول 102 روپے 43 پیسے فی لٹر ہو جائے گا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے اضافے کی تجویز پیش کی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل قیمت 108 روپے 26 پیسے لیٹر ہو جائے گی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 4 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 2 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے،سمری میں ایچ او بی کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 36 پیسے بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔
Load Next Story