سلمان بٹ نے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی

قائم مقام چیرمین پی سی بی اور آئی سی سی سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے کم ازکم ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے،سلمان بٹ


ویب ڈیسک June 28, 2013
اپنے کئے پر شرمندہ ہوں اور شائقین کی دل آزاری پر ان سے معافی مانگتا ہوں۔سلمان بٹ فوٹو: رائٹرز/ فائل

سلمان بٹ نے اسپاٹ فکسنگ پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کپتان سلمان بٹ نے آئی سی سی کے سخت مؤ قف کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے اب اپنے جرم کا اعتراف کر تے ہوئے شائقین کرکٹ سے معافی مانگ لی ہے،اس موقع پر انہوں نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور آئی سی سی سے اپیل کی کہ انہیں کم از کم ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ سلمان بٹ، محمد آصف اورمحمد عامر پر 2010 میں انگلینڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں اسپاٹ فکسنگ کا الزامات ثابت ہونے پرمقامی عدالت کی جانب سے 6 سے 30 ماہ کی سزائیں سنائی گئی تھیں اور تینوں کھلاڑی لندن کی جیل میں اپنی سزائیں بھی کاٹ چکے ہیں جب کہ آئی سی سی کے ٹریبونل نے 5فروری 2011 کو سلمان بٹ پر 10 سال ،محمد آصف پر 7 سال اور محمد عامر پر 5 سال کے لئے کرکٹ کھیلنے پرپابندی عائد کردی تھی۔

سلمان بٹ اورمحمد آصف نے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں واقع کھیلوں کی عالمی عدالت انصاف میں ان سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں جو مسترد کردی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |