ایران میں 64 شدت کا زلزلہ 500 سے زائد افراد زخمی

زلزلے کا مرکز صوبہ کرمان شاہ کے ضلع 'سرپل ذہاب' میں تھا، ایرانی حکام


ویب ڈیسک November 26, 2018
زلزلے سے سرپل ذہاب زہب، قصر شیرین اور گیلان غرب کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں فوٹو: فائل

ایران کے صوبے 'کرمان شاہ' میں 6.4 شدت کے زلزلے سے 513 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسیوں کے مطابق ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں اتواراورپیرکی درمیانی رات شدید نوعیت کا زلزلہ آیا۔ جس کی شدت ریکٹراسکیل پر6.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزکرمانشاہ کے ضلع 'سرپل ذہاب' میں 7 کلومیٹرزیرزمین تھا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے سرپل ذہاب زہب، قصر شیرین اورگیلان غرب کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جہاں 513 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ صوبائی حکومت نے فوری طورپرمتاثرین کی امداد کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں، متاثرین کے لئے اشیا خورد و نوش اور دیگر ضروریات کی فراہم شامل ہیں. کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کرمانشاہ کے تمام علاقوں میں ایمرجنسی سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں