پاکستان میں حکومت کے استحکام کے بعد ہی مذاکرات شروع کئے جائیں گے بھارتی وزیرخارجہ

بھارت کی بھی خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ جامع اور بامقصد مذاکرات شروع کئے جائیں، سلمان خورشید


ویب ڈیسک June 28, 2013
بھارت پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اپنی انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کو مثبت انداز میں دیکھتا ہے، سلمان خورشید فوٹو: فائل

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کے استحکام کی صورت میں ہی جامع مذاکرات شروع کئے جائیں گے۔

مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں بات کرتے ہوئے سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار منتقل ہوا۔ انہوں نے کہا بھارت پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اپنی انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کو مثبت انداز میں دیکھتا ہے اور یہی وجہ تھی کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ہی بھارتی وزیر اعظم نے انہیں مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

سلمان خورشید نے کہا کہ بھارت کی بھی خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ جامع اور بامقصد مذاکرات شروع کئے جائیں تاہم مذاکرات کے لئے کھوئی ہوئی اعتماد سازی کے لئے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں