وزیر خارجہ کا افغان کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

کانفرنس میں پاکستان، امریکا، روس، چین اور متعدد یورپی ممالک شریک ہوں گے، ذرائع


ویب ڈیسک November 26, 2018
کانفرنس میں پاکستان، امریکا، روس، چین اور متعدد یورپی ممالک شریک ہوں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کل جنیوا میں منعقد افغان کانفرنس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغان کانفرنس کل جنیوا میں منعقد ہوگی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی نمائندگی کرنا تھی تاہم اب انہوں نے کانفرنس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جگہ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد شریک ہوگا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا مقصد امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کو تیز کرنا ہے جب کہ کانفرنس میں پاکستان، امریکا، روس، چین اور متعدد یورپی ممالک شریک ہوں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 28 نومبر کو کرتار پور کوریڈور سنگ بنیاد کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں