حکومت کا عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ

بجلی کے صارفین پر 22 پیسے سے ایک روپے 60 پیسے تک فی یونٹ اضافہ ہوگا


ویب ڈیسک November 26, 2018
بجلی کے صارفین پر 22 پیسے سے ایک روپے 60 پیسے تک فی یونٹ اضافہ ہوگا۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے نیپرا سے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کردی ہے۔

حکومت نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش نیپرا کو ارسال کردی ہے جس کے بعد بجلی کے صارفین پر 22 پیسے سے ایک روپے 60 پیسے تک فی یونٹ اضافہ ہوگا جب کہ حکومت بجلی کے صارفین کو 117 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیپرا نے 52 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نیپرا اتھارٹی نے حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تاہم بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا اطلاق 300 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں