پشاور میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ریٹائرڈ فوجی جاں بحق
پولیس تشدد سے شہری کی ہلاکت کے خلاف لواحقین کا شدید احتجاج
پولیس کے مبینہ تشدد سے پشاور کا شہری جاں بحق ہوگیا جس کے خلاف ورثا اور لواحقین سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔
پشاور میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے شہری کی میت رنگ روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس کے تشدد سے شہری فدا محمد جاں بحق ہوگیا جو ریٹائرڈ فوجی تھا۔ ورثا نے کہا کہ میت کو اس وقت تک نہیں دفنائیں گے جب تک قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی۔