بہترین ٹیسٹ بولنگ یاسر شاہ تیسرے پاکستانی بن گئے

عبدالقادر اور سرفراز نوازایک اننگز میں 9،9 شکار کرچکے ہیں۔

عبدالقادر اور سرفراز نوازایک اننگز میں 9،9 شکار کرچکے ہیں- فوٹو: آئی سی سی

کسی ایک اننگز میں کامیاب ترین بولرز کی فہرست میں یاسر شاہ نے بھی جگہ بنالی۔


سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف 56 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کی تھیں، جب کہ سرفراز نواز نے 1979 میلبرون ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 9 بیٹسمینوں کو 86 رنز کے بدلے میں شکار بنایا اور اب ایک اننگز میں بہترین بولرز کی فہرست میں یاسر شاہ نے بھی جگہ بنالی۔

یاسر شاہ نے دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 41 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسی طرح عمران خان نے بھی 1982 میں لاہور ٹیسٹ میں سری لنکا کی 8 وکٹیں 58 رنز کے عوض حاصل کیِں، سابق کپتان نے اسی سال بھارت کے خلاف بھی 60 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
Load Next Story