پاکستان دوبارہ پرائی جنگ نہیں لڑے گا وزیراعظم
وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا
ISLAMABAD:
وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان دوبارہ پرائی جنگ نہیں لڑے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی آپریشن پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کو شمالی وزیرستان میں سماجی و ترقیاتی منصوبوں اور عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
میران شاہ میں قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا ایک مسلط کی گئی جنگ میں بہت نقصان ہوا ہے ہماری افواج اور انٹیلی جنس نے بہادری سے یہ جنگ لڑی اور قبائلی عوام نے جوانمردی سے حالات کا سامنا کیا ہے مگر ہم اب پرائی جنگ نہیں لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دیر پا امن کے لیے افغانستان میں امن چاہیے اس لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امن عمل کو آگے بڑھایا جائے گا اور افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم نےلوگوں کوریلیف دین کے لیے صحت، تعلیم اور روزگار کے لیے فلاحی پیکیج دینے کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں اسپتال اورمیڈیکل کالج بھی بنائےجائیں گے، مقامی افراد کو ہیلتھ کارڈکااجرا کیا جائے گا جب کہ پولیس میں اصلاحات اورجلد انصاف کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں یونیورسٹی اور آرمی کیڈٹ کالج تعمیر ہوگا ،دونوں علاقوں کے لوگوں کے لیے ملک اور بیرون ملک نوکریوں کا بڑا کوٹہ رکھا جائے گا اور وزیرستان میں موبائل سروس بھی بحال ہو گی ، گھروں کے لیے قرض دیے جائیں گے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ کے مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=47&v=jEXG5HuyMuE