وفاق اورسندھ حکومت میں پانی کے منصوبے ’’کے فور‘‘ کو مل کر مکمل کرنے پر اتفاق

ملاقات میں ’’کے فور‘‘ منصوبے کیلئے پہلے سے قائم ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعلیٰ کوسونپنےکا بھی فیصلہ کیا گیا


ویب ڈیسک November 26, 2018
عالمی بینک کو ڈاسو ڈیم کے لئے فنڈز فراہم کرنے پر آمادہ کرلیا ہے، فیصل واو ڈا

وفاق اورسندھ حکومت میں کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے ''کے فور'' کو مل کر مکمل کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا میں ملاقات ہوئی جس میں کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے ''کے فور'' کو مل کر مکمل کرنے پر اتفاق اور منصوبے کی شفافیت کے لئے جانچ پڑتال کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں ''کے فور'' منصوبے کے لئے پہلے سے قائم ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کوسونپنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں کورکمانڈر اور ڈی جی رینجرز بھی شامل ہوں گے۔

ملاقات میں فیصل واوڈا نے ایم ڈی واٹر بورڈ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کی وزیراعظم سے ''کے فور'' منصوبے کا بجٹ بڑھانے پرامید افزا بات ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایک ڈیم کی بھی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک کو ڈاسو ڈیم کے لئے فنڈز فراہم کرنے پر آمادہ کرلیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بلوچستان کو پورا پانی تب ملے گا جب سکھر بیراج کی پوزیشن ٹھیک ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں