ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گرِ کرتباہ 4 اہلکار ہلاک

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، ترک وزیردفاع


ویب ڈیسک November 26, 2018
فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، وزیردفاع، فوٹو: ترک میڈیا

ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹرگرِ کرتباہ ہونے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق بیل یو ایچ -ون ماڈل کا فوجی ہیلی کاپٹر استنبول کے رہائشی علاقے میں اپارٹمنٹس کی چھتوں سے ٹکرانے کے بعد احاطے میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ترک میڈیا کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے آخری وقت تک حد درجہ ممکن بناتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو رہائشی عمارتوں پر گرنے سے بچانے کی کامیاب کوشش کی اوریہی وجہ ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ عمارتوں کے درمیان کھلی جگہ پر گرا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسافر کو طیارے کے ہائی جیک ہونے کا مذاق کرنا مہنگا پڑ گیا

حادثے کی اطلاع ملتے ہی گورنر استنبول اوروزیردفاع موقع پر پہنچے اور تمام تر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ گورنر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا جو کہ ضلع سمندرا میں واقع ایئر بیس جاتے ہوئے رہائشی علاقے میں گرِ کرتباہ ہوا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر نے 10 بجکر 32 منٹ پر اڑان بھری اور آدھے گھنٹے بعد بیس سے رابطہ منقطع ہوگیا جب کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں