نگلیریا سے بچاؤ کیلیے کیلشیم ہائپوکلورائٹ کا تجربہ کامیاب

ڈاکٹر ندیم شیخ نے کہا کہ حاصل کیے جانیوالے پانی نمونوں میں سے419 نمونوں میں کلورین کی مطلوبہ مقدار موجود نہیں تھی۔


Staff Reporter June 29, 2013
ڈاکٹر ندیم شیخ نے کہا کہ اب تک حاصل کیے جانیوالے پانی نمونوں میں سے419 نمونوں میں کلورین کی مطلوبہ مقدار موجود نہیں تھی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

محکمہ صحت کے ڈپٹی سیکریٹری اورانسداد نگلیریاکمیٹی کے رکن ڈاکٹر ندیم شیخ نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انسداد نگلیریاکیلیے پینے کے پانی میں کلورین کی بجائے کیلشیم ہائپوکلورائٹ کلورین ٹیسٹ کا تجربہ کامیاب رہا،کیلشیم ہائپوکلورائٹ پاؤڈر میں70فیصد کلورین شامل ہے۔

جوعالمی ادارہ صحت نے محکمہ صحت کی درخواست پر 25 ڈرم فراہم کردیے ہیں، ڈاکٹر ندیم شیخ نے صحافیوں کوبتایا کہ کیلشیم کلورائٹ پائوڈرکی شکل میں فراہم کیا گیا ہے اوریہ پاؤڈران مقامات پراستعمال کیاجائے گا جہاں واٹربورڈکی لائنوں سے پانی حاصل نہیں کیا جاتا انھوں نے بتایا کہ کراچی میں بیشترعلاقے اورگوٹھ ایسے بھی ہیں جہاں عوام واٹربورڈکی لائنوں کی بجائے حب ڈیم سے پانی حاصل کررہے ہیں ایسے علاقوں کاسروے شروع کیا ہے بعض آبادیاں ایسی ہیں جو براہ راست حب ڈیم سے غیر قانونی پانی حاصل کررہی ہیں۔



اس پانی میں کلورین شامل نہیں ہوتا، ڈاکٹر ندیم شیخ نے کہا کہ اب تک حاصل کیے جانیوالے پانی نمونوں میں سے419 نمونوں میں کلورین کی مطلوبہ مقدار موجود نہیں تھی جس کی نشاندہی کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں