اسلام آباد کے پہلے خواجہ سرا لیلیٰ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

علی لیلیٰ کوخیرسگالی طورپراسلام آبادٹریفک پولیس دفتر بھجوایا گیا، ترجمان پولیس


Numainda Express November 27, 2018
علی لیلیٰ کوخیرسگالی طورپراسلام آبادٹریفک پولیس دفتر بھجوایا گیا، ترجمان پولیس۔ فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور: وفاقی دارالحکومت میں پہلے خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا۔

علی لیلی نامی خواجہ سرا نے پیر کے روز آئی جی اسلام آبادپولیس محمد عامر ذوالفقارسے ملاقات کی اور اپنے طبقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پرآئی جی عامر ذوالفقار نے مسائل سنے اورماتحت افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ خواجہ سرا طبقے کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق علی لیلیٰ کوخیرسگالی طورپراسلام آبادٹریفک پولیس دفتر بھجوایا گیا، جہاں لائسنس کے حصول کے لیے تمام دستاویزی کارروائی اور ٹیسٹ کے بعد انہیں ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت نے 15 خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنسز جاری کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں