وزیر اعظم نواز شریف نے نئی توانائی پالیسی کی منظوری دیدی

توانائی پالیسی عوام كی مشكلات كا حل ہے كیونكہ اس بحران سے عوام كو شدید مشكلات درپیش ہیں، نواز شریف


INP/ June 29, 2013
اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ ہوگیا ہے جس پر قابو پانے کے لئے قلیل المدت کے چھوٹے ہائیڈرل منصوبے بنائے جائیں گے۔ فوٹو: این این آئی

وزیر اعظم نواز شریف نے نئی توانائی پالیسی کی منظوری دے دی ہے تاہم پالیسی کا اعلان چند دنوں بعد کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی صدارت توانائی پالیسی اور بحران کے حل کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت پانی وبجلی نے ہائیڈرل منصوبوں پر بریفنگ دی اور پالیسی سے متعلق دی گئی سفارشات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ ہوگیا ہے جس پر قابو پانے کے لئے قلیل المدت کے چھوٹے ہائیڈرل منصوبے بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں کوئلے اور گنے کے پھوک سے بجلی کے کئی منصوبے فوری شروع کرنے، بھارت سمیت مختلف ممالک سے توانائی کی ضروریات کے لئے روابط قائم کرنے، جن کمپنیوں کی بجلی پیدا کرنے کی استعداد اچھی ہے انہیں تیل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت 15 روپے سے کم کرکے 10 روپے تک لانے کا ہدف مقرر کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی پالیسی عوام كی مشكلات كا حل ہے كیونكہ اس بحران سے عوام كو شدید مشكلات درپیش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔