میرپور خاص حیسکونے مختلف بلدیاتی اداروں کی بجلی کاٹ دی

ایک ارب 75کروڑ کے بقایا جات ہیں، واٹر سپلائی کی بجلی منقطع ہونے سے پینے کے پانی کا بحران


Online June 29, 2013
حیسکو کے بقایا جات پچھلے کئی برسوں سے بلدیہ پر ہیں لیکن لوٹ مار اور کرپشن کو ترجیح دینے والے بلدیہ کے افسران نے حیسکو کے بقایا جات ادا نہیں کیے. فوٹو: فائل

ایک ارب 75کروڑ روپے کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر حیسکو کے اعلی حکام نے بلدیہ میرپور خاص کے دفاتر، رہائشی فلیٹس، واٹر سپلائی اسکیموں اور نکاسی آب کی پمپنگ اسٹیشنوں کی بجلی منقطع کردی۔

شہر بھر میں پینے کے پانی کی قلت اور گلی محلے گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ میرپور خاص کرپشن اور لوٹ مار کے باعث شدید مالی بحران کا شکار ہے اور بلدیہ کے افسران سرکاری بقایا جات ادا کرنے کے بجائے بلدیہ کے وسائل لوٹ رہے ہیں ، گزشتہ روز ایک ارب 75کروڑ روپے کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر اعلی افسران کی ہدایت پر حیسکو میرپور خاص نے بلدیہ میرپور خاص کے تمام دفاتر، رہائشی فلیٹس، تمام واٹر سپلائی اسکیموں اور نکاسی آب کے پمپنگ اسٹیشنوں کی بجلی منقطع کردی ہے۔



واضح رہے کہ حیسکو کے بقایا جات پچھلے کئی برسوں سے بلدیہ پر ہیں لیکن لوٹ مار اور کرپشن کو ترجیح دینے والے بلدیہ کے افسران نے حیسکو کے بقایا جات ادا نہیں کیے جس کی وجہ سے حیسکو نے بجلی منقطع کردی ہے جس کے بعد شہر میں پینے کے پانی کا بحران اور گلی محلوں میں گندے پانی کے جوہڑ قائم ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں