مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکا آپریشن 4 کشمیری شہید

حریت رہنماؤں کی کال پرشہادتوں کے خلاف وادی بھرمیں مکمل ہڑتال جاری ہے


ویب ڈیسک November 27, 2018
کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی کے مخلتف علاقوں میں ٹرین اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے: فوٹو: فائل

ضلع کلگام اور پلوامہ میں بھارتی فورسزکی جانب سے آج پھرسرچ آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری شہید کردیئے گئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام اور پلوامہ میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرسرچ آپریشن کے نتیجے میں 4 معصوم کشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہادتوں کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پرنکل آئے جس کے بعد بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گلنز، گولیوں اورآنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی کے مخلتف علاقوں میں ٹرین اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حریت رہنماؤں کی کال پرشہادتوں کے خلاف وادی بھرمیں مکمل ہڑتال جاری ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے نتیجے میں صرف 4 دن میں 22 کشمیری نوجوانوں شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں