خیبرپختونخوا پولیس کے خلاف پولیو فنڈز میں کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات

متحدہ عرب امارات نے صوبائی پولیس کو پولیو مہم کی سیکورٹی کے لیے فنڈذ فراہم کیے تھے


ویب ڈیسک November 27, 2018
متحدہ عرب امارات نے صوبائی پولیس کو پولیو مہم کی سیکورٹی کے لیے فنڈز فراہم کیے تھے فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا پولیس کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

خیبرپختونخوا پولیس کے خلاف پولیو فنڈز میں 7 کروڑ روپے کی خرد برد پر بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے صوبائی پولیس کو پولیو مہم کی سیکورٹی کے لیے فنڈز فراہم کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار کا بزرگ شہری پر بدترین تشدد

انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی کرنے والے سپاہی کو یومیہ 250 روپے اور 20 سپاہیوں پر تعینات سپروائزر کو روزانہ 500 روپے دیے جانے تھے۔ تاہم پولیس اہلکاروں کی جانب سے پیسے نہ ملنے پر خرد برد کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |