ہاکی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شاہ رخ اور مادھوری کی شاندار پرفارمنس
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی
ہاکی ورلڈکپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ اور موسیقار اے آر رحمان نے جلوے بکھیر دیئے۔
بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور کے کالنگا اسٹیڈیم میں ہاکی ورلڈکپ کی رنگارنگ تقریب میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ اور معروف موسیقار اے آر رحمان نے اپنی پرفارمنس سے رنگ بکھیر دیئے۔ فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کو بھی خوب محظوظ کیا۔
عالمی کپ ہاکی کے نئے حکمران بننے کی جنگ بدھ سے شروع ہوگی، میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی، عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی، اس مرتبہ میگا ایونٹ میں 4 مزید ٹیموں کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں کینیڈا، فرانس، چین اور آئرلینڈ شامل ہیں۔
اس سے قبل عالمی کپ 2014ء میں 12 ٹیموں نے شرکت کی تھی، 14ویں عالمی کپ میں شرکت کرنے والی 16 ٹیموں کو چار مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، اسپین اور فرانس کو رکھا گیا ہے، پول بی میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور چین کو رکھا گیا ہے، پول سی میں بیلجیئم، میزبان بھارت، کینیڈا اور جنوبی افریقہ کو رکھا گیا ہے جب کہ پول سی میں ہالینڈ، جرمنی، ملائیشیا اور پاکستان کو رکھا گیا ہے۔
میگا ایونٹ کے ابتدائی روز 2 میچز کھیلے جائیں گے، دونوں میچز پول سی کی ٹیموں کے درمیان کالنگا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، اس سلسلے کا پہلا میچ بیلجیئم اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ اسی روز دوسرا میچ میزبان بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان شیڈول ہے۔
عالمی کپ میں شرکت کرنے والی 16 ٹیموں میں سے پول میچز کے بعد 8 ٹیمیں میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی، میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 12 دسمبر سے شروع ہوگا، کوارٹر فائنل مرحلے کے بعد 4 ٹیمیں سیمی فائنل کوالیفائی کریں گی، عالمی کپ کے دونوں سیمی فائنلز 15 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، میگا ایونٹ کی 2 فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل اور تیسری پوزیشن کے لئے میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم 8 سال بعد میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہے، 2010 میں پاکستان نے آخری بار بھارت میں ہی ورلڈکپ کھیلا تھا جس میں اس نے آخری پوزیشن پائی تھی جب کہ 2014 میں قومی ٹیم ورلڈکپ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی، اب ایک بارپھر گرین شرٹس بھرپور تیاری کے ساتھ ہمسایہ ملک میں موجود ہے، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔