اسحاق ڈارکے اکاؤنٹس سے 50 کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب منتقل

اسحاق ڈار کی گلبرک کوٹھی پہلے ہی ایل ڈی اے کے ذریعے تحویل میں ہے


ویب ڈیسک November 27, 2018
سپریم کورٹ نے اسحاق ڈارکی جائیداد ضبط کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل

ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹراسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل کردیئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈارکی جائیداد ضبط کا حکم دیا تھا، اس سلسلے میں نیب نے حکومت پنجاب کو اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاؤنٹس اوراملاک کی تفصیلات دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کے لئے مراسلہ بھجوایا تھا۔

احکامات کی روشنی میں ڈی سی لاہورنے حکومت پنجاب کی جانب سے بینکوں کومراسلے جاری کئے، جس پربینکوں نے سی آرڈی سی (7) 88 سیکشن کے تحت ڈی سی کورقم بھجوائی۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ رقم 3 پے آڈرزکے ذریعے حکومت پنجاب کو منتقل کی۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈارکی گلبرک کوٹھی پہلے ہی ایل ڈی اے کے ذریعے تحویل میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں