
کراچی کے علاقے اختر کالونی میں پنکچر کی دکان میں رکھا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
پولیس کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت وکٹر کے نام سے ہوئی جو پنکچر لگوانے کے لیے آیا تھا کہ سلنڈر پھٹ گیا۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے وقت پنکچر لگانے والا دکان سے باہر تھا اور وکٹر پنکچر لگنے کے انتظار میں دکان کے اندر بیٹھا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔