خاتون کے ساتھ رقص کرنے والا پولیس افسر نہیں اداکار نکلا

وڈیو میں نظر آنے والا کوئی پولیس افسر نہیں بلکہ ایک اسٹیج اداکار ہے

وڈیو میں نظر آنے والا کوئی پولیس افسر نہیں بلکہ ایک اسٹیج اداکار ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

پنجاب کے ایک پولیس افسر کی خاتون کے ساتھ وردی میں رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر پولیس حرکت میں آگئی تاہم ویڈیو میں نظر آنے والا شخص پولیس افسر نہیں اداکار نکلا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پولیس کی وردی پہنے ایک شخص کو ایک لڑکی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن یہ وڈیو کسی پولیس افسر کی نہیں بلکہ ایک اسٹیج اداکار کی ہے دونوں ڈرامے کی ریہرسل کررہے تھے۔

اسٹیج اداکار شہز اد آسی کا کہنا ہے وہ ایک اداکار ہے اور یہ ویڈیو ڈرامے کی ریہرسل کے دوران بنائی گئی اس کا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔




دریں اثنا پنجاب کے ضلع پاکپتن کے تھانہ کلیانہ میں تعینات ایس ایچ او انسپیکٹر ارشد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک بھارتی فلم کا ڈائیلاگ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) پاکپتن ماریہ محمود نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے انسپیکٹر ارشد کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق یہ ویڈیو انسپیکٹر ارشد کے موبائل فون میں محفوظ تھی تاہم ان کے بھانجے نے اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا جہاں سے یہ وائرل ہوگئی۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/PP47Bhakkar/videos/1206778839469313/"]
Load Next Story