ورلڈ ہاکی لیگ میں برتری کی جنگ آج شروع ہوگی

پاکستانی ٹیم میزبان ملائیشیا کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کے لیے پُرعزم


پاکستانی ٹیم میزبان ملائیشیا کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کے لیے پُرعزم فوٹو: فائل

پاکستان سمیت دنیائے ہاکی کی 8 ممتاز ٹیمیں ہفتے سے ورلڈ لیگ میں برتری کی جنگ کا آغاز کریں گی۔

ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں شروع ہونے والے ایونٹ میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ میزبان سے کھیلیں گے، افتتاحی روز مزید 3 مقابلے بھی شیڈول ہیں، جرمنی و ارجنٹائن، انگلینڈ و روس اور کوریا و جاپان بھی آمنے سامنے ہوں گے۔7 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شریک8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، اے میں پاکستان، انگلینڈ، ملائیشیا اور جنوبی افریقہ جبکہ بی میں جرمنی، ارجنٹائن، جاپان اور کوریا شامل ہیں۔

4 جولائی سے کوارٹر فائنل مقابلوں کا آغاز ہوگا جبکہ سیمی فائنلز 6 تاریخ کو ہوں گے، ورلڈ ہاکی سیریزکا فائنل 7جولائی کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ کی ٹاپ 3 ٹیمیں ورلڈ کپ کیلیے براہ راست کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں گی۔



دریں اثنا پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران ایونٹ میں کامیاب آغاز کیلیے پُرعزم ہیں۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ میزبان کو اسی کی سرزمین پر ہرانا دنیا کی کسی بھی ٹیم کیلیے آسان نہیں،اس اہم میچ کیلیے ہماری تیاریاں مکمل اور ہم کامیابی حاصل کر کے اعتماد میں اضافہ چاہتے ہیں۔

کپتان نے کہا کہ لیگ سے قبل گرین شرٹس نے ارجنٹائن اور جرمنی کے خلاف 2 پریکٹس میچز کھیلے، گوکہ ان میں ہمیں شکستوں کا سامنا رہا لیکن ان کی وجہ سے ہمیں تیاریوں کا بھر پور موقع ملا۔محمد عمران نے کہا کہ ہم ملائیشیا ہی نہیں بلکہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف بھی میچز کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں