کرتار پور بارڈر تقریب میں شرکت کے لیے سدھو سمیت بھارتی وفد کی پاکستان آمد
جو بیج وزیراعظم عمران خان نے 3 ماہ پہلے بویا آج وہ پودا بن چکاہے، نوجوت سدھو
بھارتی پنجاب کے وزیرِ نوجوت سنگھ سدھو سمیت بھارتی وفد کرتار پور بارڈر تقریب میں شرکت کے لیے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ سیاحت اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سمیت بھارتی وفد کرتار پور بارڈر کی تقریب میں شرکت کے لیے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان اور تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا ہمیشہ سے ہی مداح ہوں، انہوں نے 3 ماہ پہلے جو بیج بویا آج وہ پودا بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے
نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ خود پر تنقید کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، میں اپنا بیتا ہوا دور یاد کرنے آیا ہوں، اس سے زیادہ خوشی نہ مجھے ہوسکتی تھی اور ہی نہ 12کروڑ سکھ برادری کو۔ معاہدے ٹوٹتے ہیں لیکن کوششیں رنگ لاتی ہیں، مذہب کو سیاست کی نظر سے کبھی نہیں دیکھنا چاہیے، فنکاروں کا فن سرحدوں کو جوڑتاہے جب کہ پاک بھارت میچ شروع ہونے چاہیئں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور بارڈر کھلنے پر عمران خان کے شکر گزار
واضح رہے کہ پاکستانی اور بھارت کی حکومتوں کی جانب سے کرتارپور سرحد کھولنے کی منظوری دی جاچکی ہے جب کہ وزیر اعظم عمران خان(کل) 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔