پریانکا نے شادی میں پیسہ پانی کی طرح بہانے کی ٹھان لی

شادی کے دوران ہوٹل میں 5 روزہ قیام اور سجاوٹ پر 3 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوں گے جب کہ دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں


ویب ڈیسک November 27, 2018
اسٹار جوڑی پہلے ہندوروایات اورپھر کرسچن انداز میں دوبار شادی کے بندھن میں بندھے گی فوٹوفائل

پریانکا چوپڑا اورنک جونز نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے کروڑوں خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا 2 اور 3 دسمبر کو بھارتی شہر جودھ پور کے امید بھوان پیلس میں امریکی گلوکار نک جونز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی، تاہم شادی کی رسومات کا آغاز 29 نومبر سے ہوجائے گا۔ لہٰذا اسٹار جوڑی نے 29 نومبر سے 3 دسمبر تک پورا پیلس بک کرالیا ہے جس میں 64 لگژری کمرے اور سوئٹس ہیں۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل کے ایک کمرے کی ایک رات کا کرایہ 47 ہزار روپے سے زائد اور لگژری سوئٹس کا کرایہ 65 ہزار روپے سے زائد ہے جب کہ کچھ کمروں کا ایک رات کا کرایہ لاکھوں میں ہے۔ اس طرح ہوٹل کے 5 روز کے کرائے کی مجموعی رقم 3 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ تاہم یہ صرف دلہا دلہن اور مہمانوں کے ہوٹل میں رہنے کا خرچہ ہے جب کہ شادی کی دیگر رسموں کے دوران ہونے والی سجاوٹ اور فنکشن وغیرہ پر بھی لاکھوں خرچ کیے جائیں گے جو مجموعی طور پر 4 کروڑ کی رقم بنتی ہے۔



واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی شادی کی تقریبات کا آغاز کل ہندو روایات کے مطابق ہونے والی پوجا کے ساتھ ہوجائے گا بعد ازاں ان کی سنگیت اور مہندی کی رسومات 29 اور 30 نومبر کوہوں گی۔ جب کہ اسٹار جوڑی 2 دسمبر کو ہندو اور 3 دسمبر کو کرسچین روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں