ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری اور توڑ پھوڑ کی واردات

پاکستان کا بنگلہ دیش سے شدید احتجاج، ہائی کمیشن اور عملے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے پر زور


ویب ڈیسک November 27, 2018
پاکستان کا بنگلہ دیش سے شدید احتجاج، ہائی کمیشن اور عملے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے پر زور فوٹو:فائل

بنگلہ دیش میں نامعلوم شرپسند عناصر نے پاکستان ہائی کمیشن میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور کمپیوٹر چوری کرکے لے گئے جس پر پاکستانی حکام نے بنگلہ دیش سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر سیکشن سے چور قیمتی کمپیوٹر چوری کرکے لے گئے اور توڑ پھوڑ بھی کی، اس معاملے کو بنگلادیش کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا ہے جب کہ بنگلہ دیش پولیس کے پاس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مشتعل افراد کا احتجاج، سیکیورٹی انتہائی سخت

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی ہائی کمیشن اور عملے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کی تحقیقات کرکے ملزمان کو کٹہرے میں لائے اور قرار واقعی سزا دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں