ای او بی آئی نے بزرگ شہریوں کے لیے پنشن 20 فیصد بڑھادی

اب بزرگ شہریوں کو ماہانہ 5 ہزار 250 کے بجائے 6 ہزار 500 روپے ملا کریں گے


ویب ڈیسک November 27, 2018
پنشن 5250 سے بڑھا کر 6500 کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ای او بی آئی نے بزرگ شہریوں کے لیے پنشن میں 20 فیصد اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بزرگ شہریوں کے لیے ای او بی آئی نے پنشن 20 فیصد بڑھادی ہے، پہلے ای او بی آئی کی جانب سے بزرگ شہریوں کو پنشن 5250 سے روپے دی جاتی تھی تاہم اب بزرگ شہریوں کو ماہانہ 6500 روپے ملا کریں گے جب کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نائیکوپ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں