برنس روڈ دھماکا ملزمان کا سراغ لگا لیا جلد گرفتار کرلینگے چوہدری اسلم

ملزمان کووہی ٹیم پکڑے گی جودفتر سے باہرنکل کرکام کریگی،ایس ایس پی سی آئی ڈی

ملزمان کووہی ٹیم پکڑے گی جودفتر سے باہرنکل کرکام کریگی،ایس ایس پی سی آئی ڈی۔ فوٹو: آن لائن/فائل

ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ برنس روڈ پر چیف جسٹس کے قافلے پر بم دھماکے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

آئی جی سندھ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی کی سربراہی میں2 ٹیمیں بنائی ہیں،ملزمان کو وہی ٹیم پکڑے گی جودفتر سے باہرنکل کرکام کرے گی، میں نے موٹرسائیکل اچھی چلا کرنہیں،کام کرکے ترقی حاصل کی ہے یہ بات انھوں نے اپنے آفس میں ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ سی آئی ڈی انسداد انتہا پسندی کے سربراہ نے بتایا کہ ملزمان کی ریکی شروع کرا دی گئی ہے۔




سی آئی ڈی کی ٹیم نے دن رات ایک کرکے ملزمان کا سراغ لگایا ہے ، انھیں نہیں معلوم کے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم کی تفتیش کس مرحلے پرہے۔ انھوں نے کہا کہ جس پولیس افسر نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کام کیا ہے وہ تنظیمیں اس پولیس افسر اور اس کی ٹیم کے دشمن بن جاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کام کرنے والے وہ اوران جیسے پولیس افسروں کی آج حالت یہ ہے کہ نہ تو وہ شہر میں کسی بھی تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے اہلخانہ کو پاکستان میں رکھ سکتے ہیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story