لگتا ہے مشرف کو کلین چٹ مل جائے گی خورشید شاہ

3نومبر کے اقدام پرآرٹیکل 6کااطلاق قتل پرمعافی اورسرپھاڑنے پرسزادینے کے مترادف ہے


News Agencies June 29, 2013
3نومبر کے اقدام پرآرٹیکل 6کااطلاق قتل پرمعافی اورسرپھاڑنے پرسزادینے کے مترادف ہے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کیلیے محمدمیاں سومرومتنازع شخصیت ہوسکتے ہیں۔

مشرف کے خلاف کارروائی میں حکومت کومکمل تعاون فراہم کریں گے،لگتاہے مشرف کوکلین چٹ مل جائے گی،سوئس خط کامسئلہ حل ہوجائے گا،دوسرا خط اپنے وکیل کولکھاتھا،بھٹوشہیدقتل کیس عدالت میں ہے کارروائی نہیں ہوئی،حمیدگل سمیت کسی کو معاف نہیں کیاصرف نوازشریف کو معاف کیا ہے،نوازشریف کوتیسری باروزیراعظم بنوانے کیلیے آئین میں ترمیم کی میاں صاحب نے ایوان میں بی بی شہیدکاشکریہ بھی ادانہیںکیا،جمعے کواپنے چیمبر میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ محمدمیاں سومروسیاستدان ہیں اور ان کی سیاسی وابسگتیاں ہیں،چیئرمین نیب غیر متنازع شخصیت کو ہونا چاہیے،اس حوالے سے تحریک انصاف سمیت پوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔



خورشید شاہ نے کہاکہ ہم مشرف کے خلاف آرٹیکل6کی کارروائی میں حکومت کومکمل تعاون کرینگے،انھوں نے کہا کہ ہم نے دوسرا خط سوئٹزر لینڈمیں اپنے وکیل کو لکھا تھا۔آن لائن کے مطابق خورشیدشاہ نے کہاکہ قتل پر سزا نہیں سر پھاڑنے پر سزا دی جارہی ہے،ایمرجنسی میں آئین ختم نہیں ہواتھا، اٹھارویں ترمیم میں 12اکتوبر کے اقدامات کی توثیق ختم کردی گئی تھی حکومت 3نومبر سے شروع کرے پھربھی حمایت کریںگے لیکن ایسانہ ہو کہ پرویز مشرف اس کیس میں بری ہو کر باہر چلے جائیں۔

انھوں نے سوال اٹھایاکہ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کاکیس کیوں نہیں اٹھایاجارہا،3نومبر کے اقدام پر آرٹیکل 6کااطلاق قتل پر معافی اور سرپھاڑنے پر سزادینے کے مترادف ہے۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق خورشیدشاہ نے کہاکہ12اکتوبر1998کے واقعے کوچھوڑکر3 نومبر کے اقدامات کے خلاف بات کرناایسا ہی ہے جیسے ایک بندے نے قتل کیا،آپ اسے توسزانہیں دے رہے مگر جس نے ڈنڈا مار ااورزخمی کوچار ٹانگے لگے آپ اسے سزا دے رہے ہیں ہم نے اس کے باوجودحکومت کو سپورٹ کرنے کافیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں