ملالہ 12 جولائی کو اقوام متحدہ میں خطاب کریں گی

ملالہ نے دنیا بھرکے عوام سے اسکول نہ جانیوالے بچوں کیلیے پٹیشن پردستخط کرنیکی اپیل کی ہے


News Agencies June 29, 2013
ملالہ نے دنیا بھرکے عوام سے اسکول نہ جانیوالے بچوں کیلیے پٹیشن پردستخط کرنیکی اپیل کی ہے فوٹو: فائل

سوات میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونیوالی ملالہ یوسفزئی کا12جولائی کویوم پیدائش ملالہ ڈے کے نام سے منایاجائیگا اورملالہ اس دن اقوام متحدہ میں خطاب کرینگی۔

ملالہ نے دنیا بھرکے عوام سے اسکول نہ جانیوالے بچوں کیلیے پٹیشن پردستخط کرنیکی اپیل کی ہے اوروہ یہ پٹیشن اپنی سالگرہ پرخوداقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کوپٹیشن پیش کرینگی۔ جمعے کو ملالہ نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں دنیا بھرمیںتعلیم سے محروم 5کروڑ 70 لاکھ بچوں کے حق میں لوگوں سے ایک اپیل پردستخط کرنیکامطالبہ کیاہے اورکہاکہ فوری تبدیلی کی ضرورت ہے، اس کیلیے انتظارکی بجائے متحد ہوکر محنت کرنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں