چین کے شہرزیانگ جیاگو میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکا 22 افراد ہلاک
دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے 15 گھر تباہ ہو گئے ، خبر ایجنسی
زیانگ جیاگو میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 22 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمالی صوبہ ہبائی کے شہر زیانگ جیاگو میں کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 22 زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے 15 گھر تباہ ہو گئے اور تقریباً 355 رہائشی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ 50 کے قریب گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں جس میں 38 ٹرک اور 12 گاڑیاں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ زیانگ جیاگو شمالی چین کے صوبہ ہبائی کا اہم صنعتی شہر ہے۔