رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 43 ہزار عازمین حجاز مقدس جائینگے

سعودی حکومت کی طرف سے تمام اسلامی ممالک سمیت پاکستان کاحج کوٹا 20 فیصدکم کردیاگیا تھا۔


Jahangir Minhas June 29, 2013
سعودی حکومت کی طرف سے تمام اسلامی ممالک سمیت پاکستان کاحج کوٹا 20 فیصدکم کردیاگیا تھا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: وزارت مذہبی امور نے وزیراعظم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد حج کوٹے کا معاملہ نمٹا دیا ۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوائی گئی سمری کی منظوری کے تحت رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ43 ہزار عازمین حجازمقدس جا سکیں گے جن میں سے86 ہزار سرکاری جبکہ57 ہزار447 پرائیویٹ اسکیم کے تحت سعودی عرب جائیں گے۔ سعودی حکومت کی طرف سے تمام اسلامی ممالک سمیت پاکستان کاحج کوٹا 20 فیصدکم کردیاگیا تھا جس کے تحت وزارت نے وزیراعظم سیکریٹریٹ کوحتمی فیصلہ سازی کے لیے آگاہ کیا تھا۔ پاکستان کا رواں سال کے لیے کل حج کوٹا ایک لاکھ 80 ہزار مختص کیا گیا تھا تاہم حرم پاک کی توسیعی منصوبے میں تاخیرکے باعث سعودی وزارت حج نے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کے حج کوٹے میں کمی کی۔

جمعے کو ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکریٹری حج شہزاد احمد نے بتایا کہ حکومت نے 60 اور 40 کی شرح سے حج کوٹے میں کمی کی ہے، آئندہ ماہ 8 جولائی تک سعودی حکومت ٹورز آپرٹیرز کو معظم کارڈ اور بارکوڈ جاری کر دے گی ہم نے سعودی وزارت حج کو اپنا مکمل ڈیٹا 8 جولائی تک بھجوانا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ رواں سال کوٹے میں جوکمی کی گئی ہے وہ صرف موجودہ حج سیزن کے لیے ہے آئندہ سال پاکستان کا پرانا حج کوٹا ہی رہے گا جو ایک لاکھ 80 ہزار کے قریب ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں