ڈراپ ہونے پر مایوس متھالی راج کا بھارتی بورڈ کے نام غصے سے بھرا خط

مجھے اپنے 20 سالہ کیریئر میں پہلی بار اتنی مایوسی اور ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی کرکٹ اسٹار


AFP November 28, 2018
مجھے اپنے 20 سالہ کیریئر میں پہلی بار اتنی مایوسی اور ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی کرکٹ اسٹار۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ اسٹار متھالی راج نے ورلڈ ٹی 20 میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں ڈراپ کیے جانے کا ذمہ دار کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹر کی ممبر ڈیانا ایڈلجی کو قرار دے دیا۔

متھالی راج نے بورڈ کے نام ایک غصے سے بھرا خط لکھا جس میں حکام کو متعصب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سارے تنازع میں سی او اے ممبر اور کوچ رمیش پوار کا ہاتھ ہے، انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے 20 سالہ کیریئر میں پہلی بار اتنی مایوسی اور ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ پیر کے روز انھوں نے بورڈ حکام سے ملاقات بھی کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔