’دی کپل شرما شو‘ کا پہلا پرومو آتے ہی چھا گیا

شو کے پرومو کے علاوہ کپل نے اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا


ویب ڈیسک November 28, 2018
’دی کپل شرما‘شوکا پرومو پچھلے تمام پروموز سے بالکل منفرد ہے جو تیزی سے مداحوں میں مقبول ہورہاہے فوٹوفائل

بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکارکپل شرما نے گزشتہ روز اپنے نئے کامیڈی شو کا پرومو جاری کیا ہے جو اپنے منفرد انداز کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

دنیا بھرکے کروڑوں شائقین کے دلوں پراپنے بے ساختہ جملوں اور مزاحیہ اداکاری سے حکمرانی کرنے والے بھارتی ٹی وی کے نامور کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر دنیا کو ہنسانے آرہے ہیں۔ بھارتی نجی چینل سونی ٹی وی اورکپل نے 'دی کپل شرما شو' کا پہلا پروموجاری کیا ہے جو پچھلے تمام پروموز سے بالکل منفرد ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گینی کے والد نے رشتہ بھیجنے پرصاف انکارکردیا تھا

پرومو میں ہرعمر اور ہر طبقے کے لوگوں کو کپل کی کامیڈی پر ہنستے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ پروموکے ذریعے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ کپل کا شو تمام لوگوں کو کس طرح ایک کرنے کی وجہ بنتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل کے شو کے پہلے مہمان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، انوشکا شرما اورکترینہ کیف ہوں گے جو اپنی فلم 'زیرو' کی تشہیر کرنے شومیں آئیں گے تاہم شو کے آن ایئر ہونے کی تاریخ ابھی منظرعام پر نہیں آئی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BqrCn28hhBU/"]

دوسری جانب گزشتہ روزہی کپل نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنی شادی کا کارڈ شیئرکرکے ایک اورخوشخبری سنائی۔ کپل اپنی گرل فرینڈ گینی چھاتراتھ کے ساتھ 12 دسمبرکو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں اوراسی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے انہوں نے تمام لوگوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔ کپل کے چاہنے والوں نے بھی انہیں ڈھیروں مبارکبادوں سے نوازتے ہوئے ان کے نئے شو اور نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bqrk-LMhi4N/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔