وزیراعظم کا سٹیزن پورٹل پر شکایت کا نوٹس

گزشتہ شب امیگریشن عملے کے ڈیوٹی پر نہ ہونے سے مسافروں کو مشکلات پیش آئیں،شہری نے خالی کاؤنٹرزکی وڈیوپورٹل پر بھیج دی۔


وقاص احمد November 28, 2018
وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈی جی ایف آئی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کو عہدے سے ہٹا دیا، 5 اہلکار معطل کر کے کوئٹہ تبادلہ کر دیا۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن ویب پورٹل پر شہری کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر دوران ڈیوٹی کاؤنٹرز پر موجود نہ ہونے پر ایف آئی اے امیگریشن عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جس پر امیگریشن افسر سمیت 6 اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافر نے ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹرز خالی ہونے اور عملے کی عدم موجودگی پر وڈیو بنا کر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلیے قائم کردہ پاکستان سٹیزن موبائل ویب پورٹل پر بھیجی جس کانوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو دوران ڈیوٹی لاپرواہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کامران علی کو ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جگہ عصمت اللہ جونیجو کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایئر پورٹ امیگریشن تعینات کردیا جبکہ دوران ڈیوٹی عدم موجودگی پر 5 ایف آئی اے اہلکار معطل کر کے کوئٹہ ٹرانسفر کر دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔