روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید 5 پیسے بڑھ گئی
انٹربینک میں ڈالر 134.15 روپے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں 135.30 روپے پر برقرار
WASHINGTON:
انٹر بینک میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 134روپے سے بڑھ کر 134.05 روپے اور قیمت فروخت 134.10 روپے سے بڑھ کر 134.15 روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 135روپے اور قیمت فروخت 135.30 روپے سے بڑھ کر 135.40 روپے پر مستحکم رہی۔
دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں50 پیسے کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید153روپے سے گھٹ کر 152.50 روپے اور قیمت فروخت154.80روپے سے گھٹ کر 154.50 روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی ایک روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔